Sunday 14 August 2016

وطن واپس جاکر ریٹائرمنٹ کے حوالے سے کوئی فیصلہ کروں گا: مصباح الحق

وطن واپس جاکر ریٹائرمنٹ کے حوالے سے کوئی فیصلہ کروں گا: مصباح الحق



 قومی ٹیم کے کپتان مصباح الحق کا کہنا ہے کہ وہ وطن واپس جاکر ریٹائرمنٹ کے حوالے سے کوئی فیصلہ کریں گے ۔
۔ اوول میں پاکستان کی کامیابی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مصباح الحق کا کہنا تھاکہ ایجبیسٹن ٹیسٹ میں ہوئی پرفارمنس کے بعد اوول میں ٹیم کی کاکردگی دیکھ کر انہیں بہت خوش ہوئی ، کھلاڑیوں نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے سیریز کو برابر کرنے میں اہم کردار ادا کیا
مصباح الحق کا مزید کہنا تھا کہ یونس خان ایک چیمپئن کرکٹر ہیں اور وہ جانتے ہیں کہ مشکل صورتحال میں کیسے پرفارم کیاجاتا ہے ۔یاسر شاہ کے بارے میں مصباح کا کہنا تھا کہ انہیں معلوم تھا کہ لیگ سپنر کم بیک کریں گے اور انہوں نے مایوس نہیں کیا ۔ ریٹائرمنٹ کے حوالے سے پاکستانی کپتان کا کہنا تھا کہ عمر سے زیادہ جسمانی فٹنس اس فیصلے میں اہم کردار ادا کرے گی،وہ یہ فیصلہ وطن واپسی پر کریں گے۔

No comments:

Post a Comment