Saturday 6 August 2016

برمنگھم ٹیسٹ

برمنگھم ٹیسٹ ،انگلینڈ نے کھیل کے اختتام پر بغیر کسی نقصان کے 120رنز بنالیے

 انگلینڈ کیخلاف برمنگھم ٹیسٹ کے تیسرے روز انگلینڈ نے کھیل کے اختتام پر بغیر کسی نقصان کے 120رنز سکور کرلیے ہیں ۔تیسرے دن کا کھیل شروع ہوا تو مصباح الحق اور یونس خان نے سکور آگے بڑھانا شروع کیا تاہم یونس خان 31رنز بنا کر پوویلین لوٹ گئے ، اسد شفیق 18گیندیں کھیلنے کے باوجود کھاتہ نہ کھول سکے اور براڈ کے ہاتھوں بولڈ ہوگئے۔
مصباح بھی نصف سنچری بنا کر پوویلین لوٹ گئے جبکہ وکٹ کیپر سرفراز احمد 46رنز کیساتھ ناٹ آؤٹ رہے اور پاکستان کی پوری ٹیم 400رنز پر پوویلین لوٹ گئی ،گرین شرٹس نے گوروں پر 103رنز کی برتری حاصل کی ۔ جواب میں انگلش اوپنرز نے اننگز کا عمدہ آغاز کرتے ہوئے مثبت کھیل پیش کیا اور کھیل کے اختتام پر میزبان ٹیم نے بغیر کوئی نقصان کرائے 120رنز بنالیے ۔ کپتان الیسٹر کک 64اورہیلز50رنز کیساتھ کریز پر موجود ہیں

No comments:

Post a Comment